نوٹ کی منسوخی کے معاملے پر متحد اپوزیشن نے مسلسل چوتھے دن آج بھی راجیہ
سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اس پر جواب دینے
کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 11.30 بجے تک ملتوی کرنی
پڑی۔صبح کارروائی شروع ہوتے ہی جنتا دل (یو) کے شرد یادو اور بہوجن سماج پارٹی
(بی ایس پی)
محترمہ مایاوتی نے نوٹ کی منسوخی کی وجہ سے لائنوں میں کھڑے
ہونے کی وجہ سے اور اس سے متعلق دیگر واقعات میں مارے گئے لوگوں کے اہل
خانہ کو 10-10 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم کو
ایوان میں آکر نوٹ کی منسوخی سے منسلک تمام پہلوؤں پر جواب دینا چاہیئے۔